میرا پہلا افسانہ - خاموشی
میں جب بھی اس جگہ جاتی اکثر اسے وہاں پا کر ششدر ششدر رہ جاتی . وہ تو شاید وہاں میرے لئے ہی ہوا کرتی تھی .اس لڑکےکے بعد اب میرا دل اس لڑکی سے دوستی کو کرنے لگا .میں جب بھی اسے دیکھتی وہ اکثر ڈر کر مڑ جاتی.مگر کبھی کبھار وہ میرے لئے رکی رہتی اور جب تک میں وہاں موجود رہتی ،مکمّل خاموشی سے میری جانب یوں دیکھتی گویا کہ گھور رہی ہو .میں صرف چند لمحے اس کے پاس رکتی اور چلی جاتی تا کہ اپنے ضروری کام نمٹا سکوں.وہ ہمیشہ خاموش رہتی.کبھی میں نے بھی اسے بلانے کا کام سر انجام نا دیا .مگردل ہی دل میں اس سے دوستی کرنے کا سوچنے لگی .جیسے اس لڑکے سے کی تھی .وہ بھی خاموش رہتا اور میں بھی . ایک دن اسی خاموشی میں وہ دنیا سے چلا گیا ...... میں اس کی لاش کے پاس بالکل خاموش بیٹھی تھی جب کے ارد گرد کے لوگ مجھ پر ہنس رہے تھے .ایک دن سوچوں کے سیلاب نے دماغ میں جگہ بنائی اور اس نے دل سے سوال کیا کہ اگر یہ چھپکلی بھی اس کوککرواچ کی طرح مر گئی تو دوبارہ لوگ تجھ پے ہنسیں گے... 11.30AM (May 3,2016 Wed)