Posts

Showing posts from February, 2017

Memory with Physics Teacher

Image

تجھے دیکھا جدھر بھی دیکھا

ہمیں گھر کی تبدیلی جن وجوہات کی بنا پر کرنا پڑی ان کا تذکرہ فضول ہے .البتہ اس (موجود ہ ) گھر کا احوال ضرور جانیے..... سب سے پہلے تو قدم اندر رکھنے پر محسوس ہوا گویا کے تہ خانہ ہے. گیراج میں دائیں جانب drawing room اور بائیں جانب wash room اور bath room کو الگ الگ بنایا گیا تھا .داخل ہوتے ہی احساس ہوا کہ time machine نے ہمیں 1806 میں پہنچا دیا ہے(اگرچہ کہ وہ ابھی تک ایجاد نہیں ہوئی) زمین پر خوب صورت بیل بوٹے مغل دور کی یاد کو تازہ کرنے کا سبب بنے.لا تعداد کمرے ،جہاں تک نظر جائے ... یہ کہنا بجا ہو گا ... جہاں میں جا کے ادھر ادھر دیکھا تجھے دیکھا جدھر بھی دیکھا کیا شہنشاہی ماحول تھا ....ذکرکرنے لگوں تو زبان تھک جائے . کمروں میں موجود دیوار کے ساتھ بنی ساختوں میں یقیناً بادشاہ خود بیٹھتا ہو گا اور دونوں اطراف میں بنی جگہوں میں اس کے چہیتے غلام کھڑ ے ہو کر باد صبا کے جھونکے جھاڑتے ہوں گے.زمین پر موجود خوش قسمت خاک 1806 سے وہیں تھی جس میں پاپا کے دادا کے دور کی choclates اور candies کے wrappers موجود تھے .ہوسکتا ہے بادشاہ فارغ اوقات میں پان کی بجاۓ ایسی چیزوں کا شوقین رہا ہو . پانی کی فراہ...

میرا پہلا افسانہ - خاموشی

میں جب بھی اس جگہ جاتی اکثر اسے وہاں پا کر ششدر ششدر رہ جاتی . وہ تو شاید وہاں میرے لئے ہی ہوا کرتی تھی .اس لڑکےکے بعد اب میرا دل اس لڑکی سے دوستی کو کرنے لگا .میں جب بھی اسے دیکھتی وہ اکثر ڈر کر مڑ جاتی.مگر کبھی کبھار وہ میرے لئے رکی رہتی اور جب تک میں وہاں موجود رہتی ،مکمّل خاموشی سے میری جانب یوں دیکھتی گویا کہ گھور رہی ہو .میں صرف چند لمحے اس کے پاس رکتی اور چلی جاتی تا کہ اپنے ضروری کام نمٹا سکوں.وہ ہمیشہ خاموش رہتی.کبھی میں نے بھی اسے بلانے کا کام سر انجام نا دیا .مگردل ہی دل میں اس سے دوستی کرنے کا سوچنے لگی .جیسے اس لڑکے سے کی تھی .وہ بھی خاموش رہتا اور میں بھی . ایک دن اسی خاموشی میں وہ دنیا سے چلا گیا ...... میں اس کی لاش کے پاس بالکل خاموش بیٹھی تھی جب کے ارد گرد کے لوگ مجھ پر ہنس رہے تھے .ایک دن سوچوں کے سیلاب نے دماغ میں جگہ بنائی اور اس نے دل سے سوال کیا کہ اگر یہ چھپکلی بھی اس کوککرواچ کی طرح مر گئی تو دوبارہ لوگ تجھ پے ہنسیں گے... 11.30AM (May 3,2016 Wed)